امریکا میں لگژری موبائل ہوم متعارف

January 20, 2018

کسی کو کیا معلوم تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت گھر اور گاڑی ایک ہی نہج پر پہنچ جائیں گے۔ فلوریڈا میں ایسا ہی ایک لگژری موبائل ہوم متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ بھر نہ صرف تمام سہولیات سے آراستہ ہے بلکہ آپ کے سفر کو بھی کئی گنا سہل بنا دے گا۔

جی ہاں’ایمبارک‘ نامی اس دلکش موبائل ہوم میں خوبصورت کنگ سائز بیڈ اور 39 انچ کے ٹی وی سمیت زندگی کی تمام تر آسائشیں موجود ہیں۔

37فٹ لمبے اس دلکش موبائل ہوم میں ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے نہ صرف فرش پر قیمتی ماربل کی تہہ لگائی گئی ہے بلکہ صوفے ، کرسیاں ، ٹیبل ، کچن اورڈرازکو نہایت خوبصورتی سے نصب کیا گیا ہے ۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس موبائل موٹر ہوم میں وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور ٹچ اسکرین ٹمپریچر کنٹرولر سمیت 6سو ڈالر کے جدید ڈیزل ٹینک سے بھی آراستہ ہے جو یقیناًآپ کے سفر کو خوبصورت اور آسان بنا دیگا۔کیوں ہے نا کمال کا چلتا پھرتاگھر۔