چینی خاتون نے 2 سال میں 7 ہزار کھلونے جمع کرلئے

January 20, 2018

یوں تو آپ نے فن لینڈ میں بچوں کو کلو مشین سے کھلونے جمع کرتے ہوئے سنا ہوگا لیکن ایک چینی حسینہ ایسی بھی ہے جو نہ صرف کلو مشین سے کھلونے جمع کرنے کی شوقین ہے بلکہ اب تک ہزاروں ٹوائے جمع کر چکی ہے۔

چین کے صوبے’گوانگ ڈونگ ‘کے شہر قینگ یون سے تعلق رکھنے والی ’یالی‘نامی خاتون کلو مشین کوئین بن گئی ہے اور اپنی مہارت و ذہانت کی بنا پرتقریباََ2 سال کے دوران 7 ہزار کھلونے جمع کرچکی ہے۔

چینی حسینہ کلو مشین سے ٹوائے پکڑنے میں اتنی مہارت رکھتی ہے کہ پہلی ہی ٹرائی میں کھلونا پکڑ لیتی ہے، جسے دیکھ لوگ بھی دنگ رہ جاتے ہیں جبکہ مالکان نے کوئین کلو مشین سے مزید گیم نہ کھیلنے کی درخواست کی ہے، لیکن Yali کا اپنا یہ شوق ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اور ان کھلونوں کو فلاحی کاموں کیلئے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔