عمران ناکام خان،پارلیمنٹ کے نمک حرام ہیں،فضل الرحمٰن

January 21, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام خان بن چکے ہیں، ان کا لاہور کا خطاب سیاسی خودکشی ہے‘ وہ پارلیمنٹ کے نمک حرام ہیں‘ عمران خان سیاسی نہیں بلکہ سازشی آدمی ہے‘ قوم ان کو مسترد کرچکی ہے، وہ ملک کا سیاسی اورتہذیبی کلچر تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم ان کے مقاصد پورے نہیں ہونے دینگے، آج پارلیمنٹ کیخلاف بات کرنیوالا کل ملک کیخلاف بھی بات کرسکتا ہے۔ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن جے یو آئی کے صوبائی رہنما علامہ راشد محمود سومرو و دیگر سے ٹیلی فون پر بات چیت کررہے تھے۔