پاکستان نے کابل ہوٹل حملے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا

January 22, 2018

دفتر خارجہ نے کچھ افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر کابل ہوٹل پر حملے کا الزام مسترد کردیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے کچھ حلقوں کی جانب سے حالیہ حملے کے الزامات پاکستان پر لگائے گئے ، انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل حملے کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے بجائے الزام پاکستان پر لگانا بے بنیاد ہے ۔