گالی یا لعن طعن کرنیوالااپنی اصلیت کی پہچان کراتاہے،خواجہ آصف

January 22, 2018

سیالکوٹ (آئی این پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے بھی کہا تھا کہ لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے‘ میں آج پھر کہتا ہوں کہ لوگ پاناما کو بھول گئے ہیں‘ پاناما میں سیکڑوں نام تھے جن کی پروسیکیوشن منتظر ہیں۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ میاں نواز شریف کی مقبولیت بتاتی ہے کہ لوگ پاناما کیس کی حقیقت کو سمجھتے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی ادارے یا فرد کا نمک کسی عزت وحسب نسب والے شخص نے کھایا ہو تو وہ شکر گزار و احسان مند اور دعا گو ہوتا ہے۔گالی یا لعن طعن کرنے والا صرف اپنی اصلیت کی پہچان کراتا ہے۔