جنوبی تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

January 22, 2018

جنوبی تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور18 زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق بم مارکیٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ تین افرادموقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔