مقدس حیدر کیخلاف شواہد ملے تو تفتیش کرینگے ،ڈی آئی جی سائوتھ

January 22, 2018

ڈی آئی جی سائوتھ آزاد خان نے کہا ہے کہ انتظار احمد قتل کیس میں پولیس آفیسر مقدس حیدر کیخلاف شواہد ملے تو شامل تفتیش کریں گے ۔

جیو نیوز سے گفتگو میں آزاد خان نے کہا کہ انتظار کیس کی تحقیقات غیر ت کے نام پر قتل کے پہلو سے بھی کی جارہی ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ مدیحہ کیانی اور اس کے دوست سلمان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے ،یہ درست ہے کہ ان کے مرحوم والد اور ماموں ارشد کیانی پولیس آفیسر تھے ۔

ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان نے یہ بھی کہا کہ سابق پولیس افسران سے رشتے داری کی وجہ سے مدیحہ کیانی کو کوئی رعایت نہیں دی ۔