دمشق میں مارٹر گولوں سے حملہ ،9 شہری ہلاک،21زخمی

January 22, 2018

شامی دار الحکومت دمشق پر مارٹر گولوں سے حملہ میں کم از کم 9 شہری ہلاک ہوگئے ہیں،شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حملہ دار الحکومت کے اولڈ ٹاؤن کے علاقے باب توما اور شاغور پر کیا گیا ۔

ٹی وی کا مزید کہنا ہے کہ مارٹر گولے پھٹنے سے 21 دیگر شہری بھی زخمی ہوئے جن میں متعدد کی حالت نازک ہے۔

لندن میں قائم سیرئین آبزرویٹری کا کہنا ہے مشرقی شاغورمیں موجود اپوزیشن باغیوں نے گزشتہ نومبرسے دار الحکومت پر حملے تیز کردئیے ہیں۔