یکو شیما کےجنگلات ،پراسرار اور قدرتی مناظر کے عکاس

January 25, 2018

جاپان میں ایسے مقامات میں سے ایک جو یونیسکو کی طرف سے دنیا کے ثقافتی تصورات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، یہ یکو شیما ہے۔

اس جنگل کی سیر کرنے کے لئے لکڑیوں اور پتھر وں سے راستہ بنا یا گیا ہے اور جگہ جگہ ہدایات بھی نصب کی گئی ہیں۔

یہ اپنی منفرد خوبصورتی ، وائلڈ لائف اور اپنے درختوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسے قدیم جنگل اور پانی کا جزیرہ بھی کہا جاتا ہےاور یہ’ پرنسس مونوکہ کا جنگل ‘ ـ بھی کہلاتا ہے۔



یہ جزیرہ سیاحوں کو اپنی انہی خصوصیات کی وجہ سے اپنی طرف راغب کئے ہوئے ہے۔

یہاں ایک خاص قسم کا بندر پایا جاتا ہے جس کا نام یکو میکاک ہے اور ایک خاص لومڑی بھی پائی جاتی ہے جس کا نام جاپانی وسل ہے۔یہاں کے ناگاٹا ساحل پرمئی اور جولائی کے درمیان لونگ ہیڈ نامی کچھوے انڈے دینے آتے ہیں ۔

اس جزیرے پر سال بھر میں بہت زیادہ بارش ہوتی ہےاور موسم سرما میں برف بھی پڑتی ہے ۔