گندم کی فصل کو تباہ کرنے والی بیماری ’’اسٹیم ریسٹ‘‘ دوبارہ حملہ کر سکتی ہے ،سائنسدان

February 10, 2018

کراچی (نیوزڈیسک) سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ کاشت کی جانے والی فصلیں جو اور گندم پر تباہ کن بیماری ’’بلیک / اسٹیم رسٹ‘‘ کا دوبارہ حملہ ہو سکتا ہے ۔ یہ پودوں کو لگنے والا ایک ایسا فنگس ہے جو فصل کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ سائنسدانوں نے برطانیہ کی 57 ؍ اقسام کی گندم کی 80؍ فیصد فصل کی جانچ کرکے یہ نتائج اخذ کئے ہیں ۔