سائرہ نصیرقتل کیس، پولیس نے پوسٹمارٹم کی حتمی رپورٹ پیش کردی

February 10, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سیشن جج حیدرآباد نے فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ نصیر کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کی بہو کی جانب سے دائردرخواست ضمانت کی سماعت وکلا کے دلائل کے بعد 12 فروری تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر مقتولہ کے بیٹے اور بہو پر فردجرم عائد کی جائے گی۔ بدھ کو پولیس نے پوسٹمارٹم کی حتمی رپورٹ پیش کی۔