مظلوموں کی آواز عاصمہ جہانگیر خاموش ہوگئی، مریم نواز

February 12, 2018

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال کو جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے بڑا نقصان قرار دیدیا۔

عاصمہ جہانگیر کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ مرحومہ مظلوموں کی آوازتھیں، جو خاموش ہوگئی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ہر انسان جو دل رکھتاہے، اسے عاصمہ جہانگیر کی طرح مظلوموں کی آواز بننا چاہئے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہناتھاکہ سچ بولنےکو تنقید کا نام نہیں دینا چاہئے، سچ بولنا چاہئے اور سچ بولنے کی ہمت بھی رکھنی چاہئے۔

انہوں نے اس موقع پر مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔