عاصمہ جہانگیر آزادی اظہارکادفاع کرتی تھیں،رپورٹرزودآوٹ بارڈر

February 13, 2018

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرزودآوٹ بارڈرز نے عالمی شہرت یافتہ وکیل اور انسانی حقوق کی رہنما عاصمہ جہانگیرکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آزادی اظہارکادفاع کرنے والی تھیں۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم آر ایس نے عاصمہ جہانگیرکےخاندان سےاظہارتعزیت کرتےہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیرنےہمیشہ جمہوریت کیلئے جنگ لڑی،انہوں نے متعدد بار قید وبند کی سختیاں برداشت کیں۔

ان پرحملےبھی ہوئے،جان سےمارنےکی دھمکیاں بھی ملیں،لیکن یہ سب ملکر انہیں ڈکٹیٹرزکیخلاف جنگ سےنہیں روک سکے۔آر ایس ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیرکاانتقال آزادی صحافت کی تحریک اورانسانی حقوق کیلئے بڑانقصان ہے۔

جب کہ پاکستان میں آر ایس کےنمائندے کا کہنا ہے عاصمہ جہانگیرانسانی حقوق کےدفاع،آزادی صحافت واظہارکیلئےنمایاں استعارہ تھیں،اور ہمیشہ رہیں گی۔