ایرانی صدر تین روزہ دورے پر بھارت جائیں گے

February 14, 2018

ایرانی صدر حسن روحانی جمعرات کو تین روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے جہاں وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک ماہ قبل اپنے ملک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا استقبال کیا تھا۔

اس کے بعد وہ پانچ روز پہلے فلسطین جا پہنچے جہاں رام اللہ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے یاسر عرفات کو دنیا کے عظیم ترین رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا۔



اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی خارجہ پالیسی اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ وہ بھارت کے مفاد کی خاطر مختلف ملکوں سے الگ الگ معاملہ کرنے کے حامی ہیں، چاہے یہ ملک ایک دوسرے کے دشمن ہی کیوں نہ ہوں۔