امریکا : جاں بہ لب کیفیت میں، لڑکی نے قاتلوں کی نشان دہی کی

February 14, 2018

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان جوز میں ایک نوجوان لڑکی نے انتہائی ہمت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی موت سے قبل کچھ ایساکیا کہ جس کے بعد میں پولیس کو اسکے قاتلوں تک پہنچنے میں زیادہ دیر نہ لگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی سٹی سلیکون ویلی کے قریب واقع شہر سان جوز کی المیڈا کائونٹی میں 19 سالہ لیسٹے آندریا سیوسٹا کو پیر کی شب انتہائی زخمی حالت میں قریب سے گزرتے لوگوں نے دیکھ کر حکام کو اسکی اطلاع دی۔اسے تیزدھار آلہ شدید زخمی کیا گیا تھا کہ جو کہ بعد میں جان لیوا ثابت ہوا۔

مقامی کائونٹی شیرف کے مطابق پولیس نے اسے ائیر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جہا ں اس نے اپنی موت سے قبل پولیس حکام کو بعض انتہائی اہم معلومات دیں۔پولیس کے مطابق لیسٹے آندریا سیوسٹا کی شدید خواہش تھی کہ وہ بچ جائے تاہم ایسا نہ ہوسکا اور بہت زیادہ خون بہنے اور گہرے زخموں کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی۔

اس نے اپنی موت سے قبل بڑی ہمت کےساتھ اپنے قاتلوں کی نشاندہی کی جس کی وجہ سے مجرموں کی گرفت ممکن ہوگئی۔جس کے بعد پولیس نے 19سالہ ڈینیل گروس اور پچیس سالہ ملیسا لینارڈو کوقتل کے الزام گرفتار کرلیا۔

لیسٹے آندریا سیوسٹاکی زخمی حالت میں مدد کرنے والوں میں سے ایک شخص رچرڈ لوڈ ہولڈ نے بتایا کہ اس نے جاں بلب کیفیت میں موجود لیسٹے سے کہا کہ وہ اپنے حواس کو جب تک ہوسکے بحال رکھے۔رچرڈ لوڈ ہولڈ نے کہا کہ مقتولہ کے خاندان کے لیے یہ کافی حوصلہ افزا ہے کہ انکی بیٹی نے اپنی زندگی کے آخری لمحوں تک زندگی کی جنگ کی۔