افغانستان میں جو ہورہا ہے اسےامریکا جاننا ہی نہیں چاہتا،بلاول

February 14, 2018

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکایہ جاننا ہی نہیں چاہتا کہ افغانستان میں کیا ہورہا ہے۔

واشنگٹن میں روسی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کے 75فیصدعلاقے دہشت گردی سے متاثر ہیں جبکہ 45فیصدپرافغان حکومت کا کنٹرول ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں امن لانے کیلئے امریکا کو شکست تسلیم کرنا ہوگی۔

بلاول بھٹو نےمزید کہا کہ افغانستان ،شام یا دوسرے ممالک کے عوام پر شخصی نظریات مسلط نہیں کئے جانےچاہئیں بلکہ وہاں کےعوام کو فیصلے کرنے دیئےجائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہاکہ پاکستان برابری اور باہمی احترام کی سطح کے تعلقات چاہتا ہے، چین پاکستان کا عظیم دوست ہے، جو ہر موسم کا ساتھی ہے ۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ روس کےساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات قائم ہورہےہیں۔