بھارت مخالف بیان، رکن کانگریس پارٹی مانی شنکر آئر معطل

February 14, 2018

بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے، پارٹی رکن مانی شنکر آئرکو معطل کردیا گیا ہے۔کانگریس کے ترجمان ابھیشک منو سنگھوی نے کہا ہے کہ مانی شنکر آئر نے پاکستان میں جو کچھ کہا ہے اس کے وہ خود ذمے دار ہیں۔

کانگریس پارٹی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں پاکستان میں کانگریس کی جانب سے بات کرنے کا کوئی حق نہیں تھا ۔یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والی ایک ادبی تقریب میں کانگریس کے رہ نما مانی شنکر آئر نے کہا تھا کہ انھیں پاکستان میں جتنی محبت ملتی ہے اس سے کہیں زیادہ انھیں بھارت میں نفرت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اس سے پہلے مانی شنکر آئر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نیچ کہا تھا جس پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی تھی ۔منی شنکر آئر کا کہنا تھا کہ انھیں ہندی پر عبور نہیں اس لیے ان سے یہ غلطی ہوئی تھی ۔