گوجرانوالہ؛ کنسرٹ کے دوران اسٹیج گرگیا، گلوکارہ عینی خالد زخمی

February 15, 2018

گوجرانوالہ میں نجی کالج کے میوزیکل کنسرٹ کے دوران اسٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں گلوکارہ عینی خالد اور دس طالبات زخمی ہوگئیں۔

گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں نجی کالج کے زیر اہتمام میوزیکل کنسرٹ جاری تھا کہ بہت سی طالبات گلوکارہ عینی کے ساتھ سیلفی لینے ایک ساتھ اسٹیج پر چڑھ گئیں، جس پر اسٹیج ان کا وزن برداشت نہ کرسکا اورگرگیا۔ حادثے میں دس طالبات زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد فراہم کردی گئی۔

کالج کے پرنسپل پروفیسر سلیم کے مطابق گلوکارہ عینی خالد کو کندھے پر چوٹ آئی ، جس کی وجہ سے وہ پرفارمنس چھوڑ کر لاہور چلی گئیں۔