ٹلرسن کی ترک صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بہتر بنانے پر زور

February 16, 2018

امریکی وزیر خارجہ اور ترک صدر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک نے دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

ریکس ٹلرسن نے اپنے دور ہ ترکی کے دوران انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹلرسن اور اردوان کی ملاقات انتہائی تعمیری رہی اور دونوں ممالک نے دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

ٹلرسن اس دو روزہ دورے کے دوران آج اپنے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ترکی اور امریکا کے درمیان کافی کشیدگی پائی جاتی ہے، اسکی وجہ ترکی کی جانب سے شمالی شام میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن ہے۔