چین میں شرارتی بندر نے سیاح کا والٹ چُرالیا

February 17, 2018

کبھی کبھی شرارتی بندر کی حرکتیں اتنی بے ساختہ ہوتی ہیں کہ دیکھنے والے قہقہے لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

چین میں ایسا ہی ایک دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا جب ایک شرارتی بندر نے سیاح کا والٹ چراکر خوب پیسے اڑائے۔

جی ہاں،چین کے صوبے سیچوان میں ایک شرارتی بندر نے چڑیا گھر کے سیر کو آئے سیاح کا والٹ چرایا اور اپنے پنجرے میں دوستوں کے درمیان بیٹھ کر والٹ کھولا اور ایک ایک کرکے سب پیسے اڑادئیے۔

یہ دلچسپ منظر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر شائقین محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔