کرتب دکھانے کے چکر میں سائیکل سوار خود مذاق بن گیا

February 17, 2018

اناڑی سائیکل سوار کرتب دکھانا چاہتا تھا لیکن خود ہی مذاق بن گیا ۔

مہارت سے کرتب دِکھانے کیلئے مشق بے حد ضروری ہے ورنہ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جیسا اس نوجوان کے ساتھ ہوا۔

سائیکل پر بیٹھا اناڑی کرتب باز پہاڑی اور غیر ہموار راستوں سے گزرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایک ڈھلوان پرپہنچتے ہی بائی سائیکل سمیت اُلٹ گیااوردرخت سے بری طرح ٹکرا گیا۔

ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ منزل کے قریب پہنچ کر بھی کبھی کبھی ایسے قسمت روٹھتی ہے کہ دیکھنے والے ہنسنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔