بھارت: گاندھی کے قتل کی از سر نو تحقیقات کےلئے پٹیشن

February 20, 2018

بھارت میں ایک شخص نے گاندھی جی کے قتل کی از سر نو تحقیقات کےلئے پٹیشن دائر کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست گزار کا موقف ہےکہ امریکی کانگریس لائبریری کی دستاویز سے بڑی سازش کا پتہ چلتا ہے،یہ بھی دیکھیں کہ مقدمے کا فیصلہ ہوئے بغیر ملزم کو پھانسی کیوں دی؟ جس پر عدالت نے درخواست گزار کو مشورہ دیاکہ آپ دستاویز جمع کرادیں۔

د رخوا ست گزار کا کہنا تھا کہ یہ دستاویزات بھارت میں ممنوع ہیں ،پکڑا جاؤںگا۔

بعد ازاںعدالت نےکہاکہ کسی اور دن اس موضوع پر بات کی جائے گی۔