جنوبی کوریا میں آرٹ کا انوکھا شاہکار نمائش کیلئے پیش

February 21, 2018

یوں تو دنیا بھر کے ماہر آرٹسٹس اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے دلچسپ اور دلکش آرٹ کے نمونے تخلیق کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

جنوبی کوریا میں ایک ماہر آرٹسٹ نے آرٹ کا ایسا انوکھا شاہکار پیش کیا ہے کہ شائقین داد دئیے بنا نہ رہ پائیں۔

جی ہاں، جنوبی کوریا میں پیانگ چینگ کے قریب رات کی تاریکی کا دلچسپ منظر پیش کرتی منفرد عمارت نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے جسے دنیا کی 'ڈارکسٹ عمارت کا نام دیا گیا ہے۔

سیاہ رنگ کی یہ عمارت لندن سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ آصف خان نے ڈیزائن کی ہے اور ہیونڈائی موٹر کمپنی کی جانب سے تعمیر کی گئی ہے۔

اس عمارت کی سطح کو وینٹا بلیک سے کوٹ کیا گیا ہے جو روشنی کو اپنے اندر99فی صد تک جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور عمارت پر جدید لائٹس بھی نصب ہیں جو ایسا منفرد نظارہ پیش کرتی ہیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جائیں۔