غلط پارکنگ سے روکنے پر 2 کار سوار بھائیوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، گرفتار کرلیاگیا

February 21, 2018

پشاور(کرائم رپورٹر) دلہ زاک روڈ پر سکول کے باہر غلط پارکنگ سے منع کرنے پر کارسواربھائیوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرتے انہیں شدید زخمی کردیا، وحید اللہ اور فلک نیازسکنہ میاں گجرنے دلہ زاک روڈ پر واقع مقامی سکول کے باہر گاڑی کھڑی کی جب ان کوگاڑی ہٹانے کو کہا تو اس پر سوار دونوں بھائیوں نے طیش میں آکر پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس سےاے ٹی ایس پولیس اہلکارنادر اورزبیر شاہ شدید زخمی ہوگئے ، پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔