دبئی کی رئیل اسٹیٹ 15فیصد تک گر سکتی ہے

February 21, 2018

ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ کاکہنا ہے کہ دبئی رئیل اسٹیٹ کی قیمتیں آئندہ 2 برسوں میں 10سے 15فیصد تک گرسکتی ہےاور اس کی وجہ نئی سپلائی،جیو پولیٹیکل خطرات اور متعارف کرائے گئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہیں۔

یہ بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب سال 2017 میں دبئی کی رہائشی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی آئی ہے۔

ایس اینڈ پی کی تجزیہ کار سپنا کاکہنا ہے کہ کمزور پراپرٹی مارکیٹ کو بھی اس سے دھچکا لگا ہے۔