سپینی عدالت نے شہری سے متوفی سعودی شہزادے کے وارثوں کورقم واپس دلوادی

February 22, 2018

میڈرڈ (نیوزڈیسک) سپین کی عدالت نے مقامی شہری سے متوفی سعودی شہزادے کے وارثوں کو 23ملین ریال واپس کرادیے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپین کی عدالت نے سعودی شہزادے کے سیکرٹری کی بیوہ کو 3ماہ قید کی سزا اور 47ہزاریورو بطور جرمانہ متوفی شہزادے کے وارثوں کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ خاتون نے سپین میں متوفی شہزادے کی املاک دھوکہ دہی کے ذریعے فروخت کردی تھیں۔