سندھ گیمز 28 سے 31مارچ تک کرانے کا اعلان

February 22, 2018

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) سندھ کے محکمہ کھیل نے پانچ سال بعد سندھ گیمز کرانے کے لئے ایک بار پھر حتمی تاریخ دے دی ہے۔ بدھ کو مقامی آڈیٹوریم میں ان کھیلوں کے حوالے سے اہم اعلانات کے لئے صوبائی وزیر کھیل کا نام دیا گیا تھا مگر وہ نہیں آسکے جس کے بعد صوبائی سکریٹری کھیل ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے میڈیا کو تفصیلات سے آ گاہ کیا، انہوں نے کہا کہ گیمز 28 سے31 مارچ تک ہونگے ،ان پر پانچ کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔