ریڈیو پروگرام کی میزبان کے یہاں دورانِ شو بچے کی پیدائش

February 22, 2018

امریکا میں ایک ریڈیو پروگرام کی میزبان کے یہاں شو کے دوران ہی بچے کی پیدائش ہوئی ہے، بچے کا نام بھی سامعین نے ایک مقابلے کے بعد منتخب کیا۔

امریکی شہر سینٹ لوئس میں واقع دی آرک ریڈیو اسٹیشن سے مارننگ شو کرنے والی کسیڈے پروکٹر نامی میزبان نے شو کے دوران ہی بچے کو جنم دیا ہے۔

مقررہ وقت سے دو ہفتے قبل ہونے والی اس پیدائش کیلئے ریڈیو اسٹیشن کی انتظامیہ نے اسپتال کے اشتراک سے انتظامات کیے تھے۔

سات پونڈ وزنی اس بچے کا نام جیمسن رکھا گیا ہے جو کہ پروگرام کے سامعین نے ایک مقابلے کے بعد گذشتہ ماہ منتخب کیا تھا۔