کرپشن کا الزام،قومی ایئرلائن کے دو ملازمین کو 5،5 سال قید اور جرمانہ

February 23, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے قومی ایئر لائن کے دو ملازمین پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنادی، فنانس مینجر پی آئی اے ابراہیم نور اور کارگو ایجنٹ سہیل کو 5،5 سال قید اور جرمانے کی سزاکا حکم سنایا، ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیا، ملزمان نے قومی خزانے کو 127.845ملین روپے کا نقصان پہنچایا، عدالت نے شریک ملزم پی آئی اے افسر آفتاب کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔