برقی مراسلات ...ای او بی آئی پنشنرزکو ریلیف دیا جائے

February 23, 2018

میں آپ کے اخبار کی وساطت سے چیف جسٹس آف پاکستان کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ دو سال سے ای او بی آئی کی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، آخری بار اکتوبر 2015میں پنشن بڑھائی گئی تھی جبکہ اس دوران سرکاری ملازمین کی پنشن میں بجٹ میں دو مرتبہ اضافہ ہوا لیکن ای او بی آئی پنشنرز کو نظر انداز کردیا گیا۔ اس ہوشربا مہنگائی کے زمانہ میں 5250روپے کی پنشن نہ ہونے کے برابر ہے اور اس سے دوائوں کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔ استدعا ہے کہ اس ضمن میں فوری طور پر اقدامات کیے جائیں اور ای او بی آئی کی پنشن بھی سرکاری ملازمین کی کم از کم پنشن کے مساوی کی جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ای او بی آئی پنشنرز کو انصاف فراہم کریں۔
(تنویر اختر واسطی)
tanweerriazgmail.com