مریم نواز پارٹی صدربننے کی اہل ہیں، کیپٹن صفدر

February 23, 2018

مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ پارٹی صدر بننے کی اہل ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حمایت کر دی اور کہا کہ میں چوہدری نثار سے درخواست کروں گا تو مان جائیں گے۔

انہوںنے مزید کہا کہ نواز شریف کا پارٹی صدر کے حوالے سے جو فیصلہ ہو گا تمام لوگ اسی پر لبیک کہیں گے۔