طلب میں اضافے کے خدشات ،امریکی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

March 06, 2018

طلب میں اضافے کے خدشات کے سبب امریکی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ امریکی اسٹارک مارکیٹ میں بھی پیر کے روز تیزی کا رجحان رہا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقبل قریب میں تیل کی طلب میں اضافے کی خبروں کے بعد تیل کی قیمتوں میں ایک اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا۔خام تیل کے مستقبل کے سودے65ڈالر 56سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے ۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس کے سودے 2 اعشاریہ 2 فیصد اضافے کے بعد 62اعشاریہ 57 سینٹ فی بیرل پر طے ہوئے ۔