شادی کیجئے، دماغی بیماریوں سے بچئے، تحقیق

March 09, 2018

سیانے کہتے ہیں شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔ یونیورسٹی کالج لندن میں8 لاکھ افراد پرہونے والی ایک تحقیق کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ شادی کرنے سے بھولنے یا دماغی بیماریوں میں 40 فیصد تک بچا جاسکتا ہے۔

12ممالک اور مختلف ثقا فتوں سے تعلق رکھنے والے ان افراد پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان بیماریوں سے بچاؤ میں طرز زندگی، خوراک،ورزش کے ساتھ ساتھ زندگی کے ساتھی کا بھی اہم کردارہو تا ہے۔