گیم آف تھرنز ’دی ماؤنٹین‘کے ہیرکا ڈیڈلفٹنگ کانیا عالمی ریکارڈ

March 09, 2018

فلمی دنیا کے ہیروز کو آپ نے اسکرین پر ایکشن اور منفرد اسٹنٹ دکھاتے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہی ہیروز حقیقی دنیا میں بھی کارنامے انجام دینے میں ماہر ہوتے ہیں۔

امریکی ٹی وی سیریز گیم آف تھرنز’دی ماؤنٹین‘کے ہیرو ہیفتھور کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے 1,041پونڈ وزن اُٹھا کر ڈیڈ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار و پرفیشنل دیڈلفٹراور باسکٹ بال کے ماہر کھلاڑی ہیفتھور جولیس بورنسن نے ایک ایونٹ میں ایک ہزار پونڈ سے زائد وزنی باربیل اُٹھا کر نہ صرف اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ دس پونڈ سے ڈیڈلفٹنگ کا نیا رئکارڈ بنا ڈالا۔