پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے4افسران گرفتار

March 10, 2018

قومی احتساب بیورو لاہور نےپنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا ،آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں نیب لاہور کے ہاتھوں گرفتار کیے جانے والوں میں چیف انجینئرایل ڈی اے اسرارسعید ،بلال قدوائی ، امتیاز حیدر اورکرنل (ر)عارف شامل ہیں ۔

نیب حکام نے چاروں افسران سے ساڑھے نوگھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی ۔

بلال قدوائی آشیانہ اقبال اسکیم کے وقت اسٹریجیٹک پلاننگ یونٹ میں اکنامک اسپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے ۔