شامی حکومت کی کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی تردید

March 11, 2018

مشرقی غوطہ میں شامی فوج کے حملوں میں تیز ی آ گئی ۔ فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ فوج نے باغیوں کے زیر اثر آدھے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ حملوں میں جاں بحق افراد کی تعدادایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔

شام کی حکو مت نے مشرقی غوط میں پھنسے افراد کے انخلاء کے لیے دوسرا متبادل راستہ کھول دیا ۔

ادھر شامی وزیر خا رجہ نے ملک کے کسی بھی حصے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے ہتھیاروں کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

علاوہ ازیںاقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ شامی پناہ گزین اپنے علاقوں کو لوٹ سکتے ہیں کیونکہ وہاں صورت حال اب بھی غیر محفوظ ہے ۔