میلبرن میں بغیر انجن کے جہاز اُڑانے کے منفردمقابلے کا انعقاد

March 13, 2018

آسڑیلیا میں بغیر انجن والے جہاز اُڑانے کے اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں لو گوں نے اپنی ذاتی انجینئر نگ کے شاہکار پیش کیے۔

آسڑیلوی شہر میلبرن میں منعقدہ اس مقابلے میں کئی ٹیموں نے شرکت کی اوراُڑنے کیلئے دلچسپ انداز میں تخلیق کردہ بغیر انجن کے جہازوں کا استعما ل کیا جو صر ف توازن کی بنیا د پر ہو اکے دباؤ سے اڑان بھر نے کی صلا حیت رکھتے تھے۔

اس مقصد کیلئے دریائےYarra کے اوپرخصوصی طورپرچار میٹراونچا پلیٹ فارم تیار کیا گیاتھا جس سے چھلانگ لگاتے ہو ئے مختلف کاسٹیومز میں ملبوس شرکاء کواپنے منفرد جہازکیساتھ زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنا تھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس موقع پرشرکاء دلچسپ و عجیب انداز کے کاسٹیومز پہنے منفرد جہازکیساتھ پائیر سے چھلانگ لگاتے نظر آئے ۔

اپنی نوعیت کے اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں تماشائی بھی دریاکنارے جمع نظر آئے جو اس منفر د چیریٹی فیسٹیول سے بیحد محظوظ ہوئے۔