سعودی عرب کے شہر یانبو میں ہر سو پھولوں کی بہار چھاگئی

March 15, 2018

پھول زندگی میں خوشیوں کا رنگ بکھیر دیتے ہیں اور ان کی خوشبو ہر ذی روح کوایک الگ ہی سکون دیتی ہے۔

سعودی عرب میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہر سو پھیلے رنگ برنگے پھول جہاں سحر انگیز نظارہ بکھیر رہے ہیں وہیں فضا میں مہکتی پھولوں کی مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے سیاحوں پر سحر طاری کردیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سعودی عرب کے شہر یانبو میں اسی مناسبت سے فلاور اینڈ گارڈن فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں پھولوں سے سجا سب سے بڑا قالین شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

24روزہ اس دلچسپ فیسٹیول میں16,300اسکوائٹر میٹر رقبے پر پھولوں کا قالین بچھایا گیا ہے جس نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔