امریکا :روس کے انیس افراد ،خفیہ اداروں اورکمپنیوں پر پابندیاں عائد

March 15, 2018

امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت اور سائبر حملوں پر امریکا نے روس کے انیس افراد اور روسی خفیہ ایجنسیوں سمیت پانچ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق روس کی ضرر رساں سائبر سرگرمیوں، امریکی انتخابات میں مبینہ مداخلت اور سائبر حملوں پر انیس روسی اشخاص اور پانچ روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

پابندیوں میں روسی انٹیلی جنس سروسز کو بھی شامل کیا گیا ہے، امریکی سیکریٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ تخریبی سرگرمیوں پر روسی حکام کے خلاف مزید پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔