ٹریفک میں موبائل فون کے استعمال نے مشکل میں ڈال دیا

March 16, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

موبائل فون کی ایجاد انسان کی سہولت کیلئے کی گئی ہے تاہم جنون کی حد تک کسی بھی چیز کا استعمال یقیناًنقصان دہ ثابت ہو تا ہے۔

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اس سرپھرے شخص کو ہی دیکھ لیجئیے جوبائیک چلاتے ہوئے موبائل کے استعمال میں اس قدر مگن ہو گیا کہ ایکسیڈنٹ کروا بیٹھا۔

بنکاک کی مصروف سڑک پر اپنی منزل کی جانب رواں دواں اس شخص نے ٹریفک میں موبائل فون نکالا اور اس میں مگن ہو گیا اتنے میں آگے جاتی گاڑی سے ٹکرا گیا جس نے نہ صرف یہ منہ کے بل زمین پر جا گرا بلکہ موبائل فون بھی ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔

بائیک کا بھی کباڑہ نکل آیااور موبائل فون کی لت میں جنون کی حدتک مبتلا لوگوں کیلئے سبق بن گیا۔