نوازشریف کیخلاف فیصلہ بھی ہونے والا ہے، نوید قمر

March 16, 2018

نواز شریف کے خلاف کیس بھی ہے ریفرنسز بھی، فیصلہ بھی ہو نے والا ہے، مگر نیب کے کہنے کے باوجود نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے قومی اسمبلی میں سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ دوسری طرف شرجیل میمن ہو یا کوئی اور سندھ کا ایم پی اے یا وزیر، ریفرنس نہ بھی ہوتو نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ معیار مختلف کیوں ہے؟کیا یہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مسئلہ ہے یا سندھ اور پنجاب کا؟

چوہدری نثار نے جواب دیا کہ ان کے دور میں وزیر داخلہ کا کردار ختم کر دیا گیا، اب نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی کمیٹی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے اگر نام نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے تو وجوہات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے اور اگر کمیٹی نے فیصلہ ہی نہیں کیا تو یہ میرٹ کی خلاف ورزی ہے اور فیصلہ کسی اور نے کیا ہے۔