عمران فاروق قتل کیس میں زیر حراست ملزمان کی جیل میں بھوک ہڑتال

March 18, 2018

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں زیر حراست 3 ملزمان نے اڈیالہ جیل میں احتجاجاً بھوک ہڑتال کر دی۔

ذر ائع کا کہنا ہے کہ ملزمان محسن علی، معظم علی اور خالد شمیم نے درخواست وزارت داخلہ میں دے دی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8 سال ہوگئے، کیس میں عبوری چالان تک جمع نہیں کرایا گیا۔

تینوں ملزمان اڈیالہ جیل میں احتجاجاً بھوک ہڑتال پرہیں۔