شام: کردوں کی جانب سے لڑنے والی برطانوی خاتون ہلاک

March 19, 2018

شام کےشہرعفرین میں برطانوی جنگجو خاتون اینا کیمپبیل کردملیشیا کی جانب سے ترکی کے خلاف لڑ تے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔

ترجمان کردش وومین پروٹیکشن یونٹ نسرین عبداللہ کے مطابق 26سالہ برطانوی شہری اینا کیمپبیل گذشتہ ہفتے عفرین میں ترکی کےحملےمیں ہلاک ہوئیں۔

ایسٹ سیسکس کی رہائشی اینا کیمپبیل کی ہلاکت کی اطلاع گذشتہ روز برطانیہ پہنچی اور انکے والدین کو انکی موت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اینا کیمپبیل نےوائی پی جےمیں گذشتہ سال مئی میں شمولیت اختیارکی۔