عراقی کردستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ

March 20, 2018

عراقی حکومت نے فوری طور پر شمالی صوبہ کردستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق بغداد کی مرکزی حکومت نے کردستان ریجن میں سرکاری ملازمین اور سکیورٹی فورسز (پیش مرگہ) کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے موقع پر ایک بحران پیدا ہو گیا تھا اور کرد حلقوں نے اس پر اعتراض کیا تھا۔ ان حلقوں نے زور دے کر کہا تھا کہ کردستان ریجن کے بجٹ میں کمی ریجن کے سرکاری ملازمین کی تمام تنخواہوں کی ادائیگی کی راہ میں رکاوٹ بن جائے گی۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے "نوروز" کی تقریبات سے قبل کردستان ریجن کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ہوائی اڈوں کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔جس کا اب فیصلہ کرتےہوئے ادائیگی کا معاملہ حل کردیا گیا ہے۔