ٹرمپ کی روسی صدر کو مبارکباد

March 21, 2018

امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کو فون کر کے ان کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

روس کے صدارتی دفتر کریملن کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کو مبارکباد کا ٹیلیفون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہتھیاروں کی جنگ کم کرنے کی کوششوں پر اتفاق ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ممکنہ ملاقات پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور شمالی کوریا کے مسئلے پر بات کی، باہمی قومی سلامتی اور چیلنجز کو حل کرنے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔

وائٹ ہاؤس نے دونوں صدور کے ٹیلیفونک رابطے کی تصدیق کی ہے لیکن تفصیلات نہیں بتائیں۔