امریکی چڑیا گھر کے ببر شیر کو نئی دوست مل گئی

March 21, 2018

کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ببر شیرکو ہی دیکھ لیں جسے نئی دوست مل گئی ہے۔

دوستی کے یہ خوبصورت لیکن حیرت انگیز مناظر امریکی ریاست جنوبی کیرولیناکے چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے جب شیشے کے پنجرے میں قید شیر نے سیر کیلئے آئی ایک بچی سے دوستی کرلی اور اُس کے ساتھ کھیلنے لگا ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

معصوم بچی جب بھی شیشے کی دیوارپر ہاتھ مار تی شیر بھی وہی انداز اپناتا۔

شیر کے اس دلچسپ انداز پرمعصوم بچی ڈرنے کے بجائے بیحد خوش ہوئی اورجبکہ ننھی پری کے والدین سمیت وہاں موجود افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے اور شیر کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے لگے۔