ہیضے سے ہر سال 8لاکھ42 ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

March 23, 2018

عالمی ادارہ صحت رپورٹ کے مطابق ہیضے سے ہر سال 8لاکھ42ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتائی گئی بنیادی وجہ کے مطابق ہیضے کی بیماری خراب ماحول اور گندے پانی کی فراہمی سے پھیلتی ہے۔

دنیا بھر میں ایک کروڑ59لاکھ افراد آلودہ جھیلوں اور تالابوں سے پانی پیتے ہیں جبکہ 4کروڑ23لاکھ افراد کنویں اور چشموں سے پانی پیتے ہیں ، مرنے والے بچوں کی تعدا د3 لاکھ سے زائد ہے۔