کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، نصرت واحد

March 23, 2018

کراچی (پ ر) تحریک انصاف ویمن ونگ سندھ کی صدر نصرت واحد نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف سندھ کے مختلف علاقوں میں قائم رکنیت سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ کراچی کے شہری تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔