دس ہزارکا نوٹ جاری نہیں کیا گیا،اسٹیٹ بنک

March 23, 2018

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےدس ہزار روپے کا بینک نوٹ جاری کرنے سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

بینک دولت پاکستان نے واضح طور پردس ہزار روپے کا بینک نوٹ جاری ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا کے ایک حلقے میں گردش کرنے والی خبر کی تردید کی ہے۔اور کہا ہے کہ موجودہ مالیت کے بینک نوٹ اطمینان بخش طریقے سے ادائیگی، چکتائی سمیت معیشت کی دیگر منسلک ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔

لہٰذا بلند مالیت کے بینک نوٹ جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور بینک نوٹوں کے بارے میں کسی بھی خبر کے مصدقہ ہونے کے متعلق اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چیک کر لیں۔

اسٹیٹ بینک باقاعدگی سے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے پیجز کو اپڈیٹ کرتا ہے اور اسٹیٹ بینک سے منسلک کسی بھی خبر کی توثیق ان ذرائع سے کی جا سکتی ہے۔