منچلوں کی بلند ٹاور پر بیس جمپنگ

March 24, 2018

ایڈونچر کے شوقین نوجوان اپنا شوق پورا کرنے کی خاطر ہر خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں اور اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اب ذرا ان منچلے نوجوانوں کو ہی دیکھ لیں، جنہوں نے یورپ میں موجود300فٹ بلند ریڈیو ٹاور سے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

جی ہاں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ان کھلاڑیوں نے ونگ سوٹ پہن کر آزاد پرندوں کی طرح ٹاور سے چھلانگ لگا کر بیس جمپنگ کی اورکسی بھی نقصان کے بغیر زمین پر پیراشوٹ کھول کر کامیابی سے اترگئے۔

ان جانباز نوجوانوں نے سینکڑوں فٹ بلندی سے اڑان بھر کر ناصرف بادلوں کو چیرتے ہوئے زمین کی جانب اپنا سفر کامیابی سے مکمل کیا بلکہ بہادری کاایسا مظاہرہ پیش کیا کہ شائقین محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائے۔